ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ گرین انوویشن کانفرنس 2026 کا انعقاد

0

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ گرین انوویشن کانفرنس 2026 منعقد ہوئی جس میں حکام، ماہرین اور صنعتی شعبے کے رہنماؤں نے پائیدار ترقی کے فروغ اور گلوبل ساؤتھ میں ماحول دوست تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
چین کے وزیر ایکالوجی اینڈ انوائرمنٹ ہوانگ رون چھیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین اقتصادی اور سماجی ترقی کے تمام مراحل اور شعبوں میں ماحول دوست ترقی کے تصور کو شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی برادری کے تصور کو برقرار رکھتے ہوئے چین ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کی جانب منتقلی، ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیات کے دیگر شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو مسلسل گہرا کر رہا ہے۔
چینی وزیر نے مزید کہا کہ گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو چین کی صنعتی اور تکنیکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے، مختلف ممالک کی ترقیاتی ضروریات سے ہم آہنگ ہے اور گلوبل ساؤتھ کے مزید ممالک میں ماحول دوست ترقی کی جانب منتقلی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کو ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کے لئے مالی معاونت، منصوبوں کے انتظام اور خطرات سے نمٹنے سمیت پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے کے لئے موزوں حیثیت رکھتا ہے۔
کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 افراد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.