چین اور بلغاریہ کے درمیان ایک مضبوط سیاسی بنیاد ہے، چینی وزیر خارجہ
صوفیہ :بلغاریہ کی صدر الیانا یوتووا اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات ہوئی۔منگل کے روز یوتووا نے کہا کہ بلغاریہ اور چین کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور 2019 میں بلغاریہ چین تزویراتی شراکت داری بھی قائم کی گئی، جو مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر مسلسل ترقی کی راہ پر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بلغاریہ ایک چین کے اصول پر کاربند ہے ، اس کی نئی حکومت چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش رکھتی ہے اور اس خواہش کو وسیع عوامی حمایت بھی حاصل ہے۔ دنیا میں موجود تنازعات کے سیاسی حل کے حوالے سے بلغاریہ اور چین کا موقف یکساں ہے اور بلغاریہ کو امید ہے کہ چین دنیا کے امن کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا ۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور بلغاریہ کے درمیان ایک مضبوط سیاسی بنیاد ہے اور باہمی اعتماد بھی مسلسل گہرا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین بلغاریہ کے ساتھ تبادلے اور تعاون، اور دونوں ممالک کی ترقی کے فروغ کے لئے تیار ہے۔ چین بلغاریہ کے ساتھ کثیرالجہتی روابط کو مضبوط بنانے، کثیرالجہتی کو نافذ کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کا خواہاں ہے۔اپنے دورے کے دوران وانگ ای نے بالترتیب بلغاریہ کے وزیر اعظم ریومن رادیف ، نائب وزیر اعظم الیگزینڈر پلیو اور بلغاریہ کی وزیر خارجہ ویلس لاوا پیٹرووا سے ملاقات کی ۔ وانگ ای اور پیٹرووا نے مشترکہ طور پر صحافیوں سے بات چیت بھی کی ۔