چوہدری شافع حسین نے طربیہ بخاری کو خصوصی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے امور کا مشیر مقرر کر دیا

0

لاہور: صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین نےمس طربیہ بخاری کو بطور مشیر مقرر کر دیا ہے۔ انہیں خصوصی بین الاقوامی سرمایہ کاری سے متعلق امور میں رابطہ کاری اور نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اس موقع پر محترمہ طربیہ بخاری نے اپنی تقرری پر چوہدری شافع حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں لگن، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔پاکستان میں مختلف غیر ملکی سفارتی مشنز کے ساتھ روابط کے وسیع تجربے، بین الاقوامی کاروباری اداروں اور اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کے سابقہ پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر وہ خصوصی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ، مؤثر رابطہ کاری اور متعلقہ امور کی نگرانی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ قومی مفاد میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے اور پاکستان پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.