جہانگیر خان ترین کی مہر آباد شریف گوگڑاں آمد،پیر سید جعفر علی شاہ بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت
لودھراں : جہانگیر خان ترین مہر آباد شریف گوگڑاں پہنچے جہاں انہوں نے پیر سید جعفر علی شاہ بخاری کی زوجہ محترمہ، سابق ایم پی اے پیر سید رفیع الدین شاہ بُخاری کی ہمشیرہ، پیر سید نوازش علی شاہ، پیر سید محسن علی شاہ اور پیر سید اسد امام شاہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر محمد اشرف سیال، سردار ارشاد عباس خان گھلو، پیر سید ارشد علی بخاری، ملک ممتاز خان جوئیہ، ملک سہیل بھارا، شیخ منور ندیم، حاجی راؤ م محمد عمران، سردار ندیم خان گھلو، سردار چاند خاں گھلو،یوسف رضا ہاشمی، ملک شریف گھلو و دیگر بھی موجود تھے