پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، سعودی وزیر خزانہ کا پاک-سعودی بزنس فورم سے خطاب

0


اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا کےخطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تجارت بڑھانے کے لیے جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کا دروازہ کھلتے ہی ہمیں پاکستان کی فضا کی گرمجوشی محسوس ہوئی، ہر لمحہ محسوس ہوا۔ ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں۔
پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات ہیں، ولی عہد پاکستان کو خاص مقام دیتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات معاہدوں سے ماورا ہیں جو 1400سال سے قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 25لاکھ پاکستانی سعودی عرب کی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے حج اٹھارہ لاکھ لوگوں نےعمرہ کیا۔ ہم نے چیف آف آرمی اسٹاف سے بات کی۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ یقینی بنائیں گے کہ ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپٹ سے بدل دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اور محمد بن سلمان خصوصی نظام ون ونڈو قائم کریں گے، 27 معاہدے سائن کیے جائیں گے اور تقریباً 2ارب ڈالر تک تجارت کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.