کراچی :پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جویریہ عباسی نے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ جمعرات کی شب انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جو چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئیں۔
جویریہ عباسی کا نکاح رواں برس 15 مارچ کو ہوا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی مختلف تصاویر میں نکاح کے وقت سمیت، کیک کاٹنے اور دیگر رسومات کے مناظر ہیں، دلہا یعنی عدیل حیدر نے اپنے نکاح پر سفید رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکارہ کے مطابق شوہر سے پہلی ملاقات ایک دوست کے گھر رات کے کھانے پر ہوئی تھی، جہاں ان دونوں کی دوستی ہوئی، شادی کی پیشکش عدیل حیدر کی جانب سے ہی کی گئی تھی۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے وہ فوٹوگرافر ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، وہ ایک بزنس مین ہیں ۔
خیال رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس کے کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کر دی تھی۔
جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی جویریہ عباسی نے گزشتہ برس کی ہے۔
لاہور( نیوز ڈیسک) لاہور پولیس نے جعلی نمبرپلیٹ گاڑی پرلگانےپرمشہور ٹک ٹاکرندیم نانی والا کو گرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے دانستہ طور پراپنی گاڑی پر یہ نمبر پلیٹ لگارکھی تھی۔
ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ غلط نمبر پلیٹ لگانے پر پولیس نے ندیم کو حراست میں لےلیا ہے۔
پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کرندیم مبارک کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔
بیجنگ میں 2024 بیجنگ ثقافتی فورم کا آغاز ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولے نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی اور غیر ملکی شرکاء کے خیال میں چینی صدر شی جن پھنگ کے گزشتہ سال فورم کے نام تہنیتی خط میں چینی قوم کے کھلے اور جامع ثقافتی تصور کو واضح طور پر اجاگر کیا گیا اور چین کی جانب سے دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ شی جن پھنگ کے ثقافتی افکار چین کی ثقافتی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل ہیں، جس نے عالمی ثقافتی ترقی اور تہذیبی ترقی کے فروغ میں چینی دانش کا حصہ ڈالا ہے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ ثقافتی میراث کو مضبوط کرنے کے لیے ، قوم کی تاریخی اور ثقافتی روایات کو برقرار رکھنے، ثقافتی ورثے کے مجموعی اور منظم تحفظ کو فروغ دینے، ثقافتی ورثے کے متعدد اقدار کو گہرائی سے سمجھںے کی ضرورت ہے ۔ تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے ،گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنے، وسیع پیمانے پر بین الاقوامی افرادی تبادلے اور تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
بیجنگ : عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی ” نامی خصوصی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔
جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی ژیونگ نے تقریب میں ایک ورچول تقریر کی۔
اپنی تقریر میں شین ہائی شیونگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے عالمی پیمانے پر "آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا آغاز کیا اور 60 سے زائد ممالک کے دوستوں کی جانب سےچین کے ساتھ دوستی کی 1600 سے زائد کہانیاں موصول ہوئیں۔ ہم بین الاقوامی افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے، عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔
.
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ برسوں میں چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، فلسطین اسرائیل تنازعے میں ثالثی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن و امان کو فروغ دینے میں اپنی دانشمندی فراہم کی ہے۔ خطے کے ممالک کے عوام چین کے ساتھ افرادی و ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے، آنے والی نسلوں کے لئے دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مشترکہ طور پر سعودی-چین اور عرب-چین تعلقات کے لئے ایک بہتر مستقبل تخلیق کرنے کے منتظر ہیں۔سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اتھارٹی، سعودی نیشنل نیوز ایجنسی، اورینٹل ٹیلی ویژن اور ریاض نیوز پیپر سمیت سعودی عرب کے مین اسٹریم میڈیا اور الجزائر سلک روڈ نیوز نیٹ ورک، مراکش سوشلسٹ فرینڈز آف چائنا نیوز نیٹ ورک اور عراق اجنادائن نیوز ایجنسی جیسے مشرق وسطی کےمین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی رپورٹنگ کی۔
کراچی:معروف شاعر اجمل سراج شہر قائد میں انتقال کرگئے۔اجمل سراج پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور شہر کے معروف نجی اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے۔ انہوں نے کئی نظمیں لکھیں جن میں بجھ گیا رات وہ ستارا بھی اور میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے بہت مشہور ہوئیں۔اجمل سراج 1968 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور نجی روزنامے کے ساتھ میگزین ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔ان کی نظموں کا مجموعہ اور میں سوچتا رہا پہلی بار 2005 میں شائع ہوا اور 2010 میں آرٹس کونسل کراچی نے اسے دوبارہ شائع کیا۔ان کی نماز جنازہ طیبہ مسجد زمان ٹاؤن میں ادا کی گئی ۔ ان کے بیٹے عبدالرحمن مومن بھی نوجوان شاعر ہیں۔
تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار، سوشل میڈیا اسٹار اور بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبدو روزک کی منگی ٹوٹ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدو روزک کی دبئی کے مال میں رواں سال فروری میں 19 سالہ امیرہ سے ملاقات ہوئی تھی جو دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی تھی۔
عبدو روزک نے 24 اپریل 2024 کو امیرہ سے منگی کی لیکن منگنی کا اعلان مئی میں کیا تھا اور سوشل میڈیا پر انگوٹھی پہنانے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔
تاہم اب 5 ماہ بعد دونوں کی منگی ٹوٹ گئی ہے اور رشتہ ختم ہونے کی وجہ ثقافتی خلیج کو قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے عبدو روزک کا کہنا تھاکہ مجھے ایسی شریک حیات کی ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط اور زندگی کے نئے سفر کیلئے تیار ہو۔
بیجنگ : "سی ایم جی 2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کی گئی ہے۔ تین مراحل پر مشتمل اس گالا میں 30 سے زائد پروگراموں میں شاعری، موسیقی، رقص اور ڈرامےسمیت مختلف سیگمنٹ شامل کیے گئے ہیں ۔ اس گالا میں مسرت، رومانویت اور اتحاد کے ماحول میں دنیا بھر میں موجود چینی لوگوں کے ساتھ وسط خزاں تہوار کی رات منائی جائے گی۔
بیجنگ وقت کے مطابق 17 ستمبر کی رات 8 بجے،”سی ایم جی2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا” چائنا میڈیا گروپ کے چینلز سی سی ٹی وی 1، سی سی ٹی وی 3، سی سی ٹی وی 4، سی سی ٹی وی 15، 4K یو ایچ ڈی چینل، 8K یو ایچ ڈی چینل، سی سی ٹی وی انٹرٹینمنٹ چینل اور دیگر ٹی وی چینلز اور ریڈیو فریکوئنسیز کے ساتھ ساتھ سی جی ٹی این نیو میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی نشر کیا جائےگا۔ چائنا میڈیا گروپ گالا کے پورے پروگرام کے سگنلز کو بیک وقت امریکی ODK میڈیا، یورپی چینی ٹیلی ویژن، یو اے ای چائنا عرب سیٹلائٹ ٹی وی، کینیا سوئچ ٹی وی، بنگلہ دیش ویژن ٹی وی، سری لنکا مرر، افغانستان منگیو ٹی وی اور بہت سے ممالک کے دیگر مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مین اسٹریم میڈیا تک بھی فراہم کرے گا۔
بالی وڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کے افواہیں تاحال ختم نہ ہوسکیں اور اسی دوران اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔یہ ویڈیو ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی دبئی میں بنائی گئی، دونوں ماں بیٹی ایک ایوارڈز کی تقریب کے لیے متحدہ عرب امارات گئی ہوئی ہیں۔ویڈیو میں آرگنائزرز کی جانب سے ایشوریا اور ان کی بیٹی کا پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے جب کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے گلدستہ بھی لایا۔اس ویڈیو پر جہاں صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں کئی مداحوں نے اس جانب توجہ مرکوز کروائی کہ ایشوریا نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو روایات میں شادی کی انگوٹھی کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اور وہ اس وقت تک نہیں اتاری جاتی جب تک شادی ختم نہ ہو جائے۔اس سے قبل ابھیشیک بچن کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی، لیکن اداکار نے بعدازاں ان افواہوں کو رد بھی کردیا تھا البتہ اب تک ایشوریا رائے اس معاملے پر خاموش ہیں۔واضح رہے کہ ایشوریا کچھ عرصے سے طلاق کی افواہوں کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں، لیکن دونوں کے درمیان جولائی میں اس وقت علیحدگی کی افواہوں نے جنم لیا جب اداکارہ شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر ایک تقریب میں ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔
ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی نسبت سائوتھ فلم انڈسٹری اپنے جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے کہانیاں پیش کرتی ہیں اور بنیادی انسانی جذبات پر مبنی فلمیں بناتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ جنہوں نے ہندی کے ساتھ تامل اور تیلگو فلموں میں بھبی کام کیا ہے، نے راج شامانی کے پوڈکاسٹ میں اپنے فلمی کریئر کے حوالے سے بات کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ بالی وڈ کی فلموں اور ساتھ میں بننے والی فلموں میں کیا فرق ہے تو تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ میں نے جو خاص فرق دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ساتھ کی فلموں میں اپنے جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے زیادہ بات کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ان کے مواد کا عالمی سطح پر ترجمہ اس لیے بھی ہو رہا ہے کیونکہ وہ لوگوں سے، خطے سے جڑی ہوئی کہانیاں سنانے کی کوشش کرتے ہیں۔تمنا بھاٹیہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں میں طبقات کو مدنظر رکھ کر کام نہیں کرتے بلکہ وہ بنیادی انسانی جذبات جن کا تعلق ماں باپ سے ہوتا ہے، بھائی، بہن سے بدلہ، ایسی کہانیاں جو مختلف فارمیٹس کے ذریعے انسانی جذبات کو بیان کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختلف قسم کے لوگوں کے بارے میں فلم نہیں بناتے۔ وہ صرف وہی بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے بارے میں وہ مکمل جانتے ہیں۔ اور سائوتھ فلم انڈسٹری کو اسی نے کامیاب بنایا ہے۔تمنا بھاٹیہ نے یہ بھی کہا کہ بالی وڈ میں کئی بار فلمیں ہر کسی کو سامنے رکھ کر بنائی جاتی ہیں جو شاید اس کی کامیابی کے لیے زیادہ بہتر نہیں۔ تمنا بھاٹیہ کو نکھل ایڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ویدا’ میں جان ابراہم کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ مزاحیہ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا۔ پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔
انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم انوکھی میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔
لہری نے اپنے جداگانہ انداز کی بنا پر ان قدآور مزاحیہ اداکاروں میں جگہ بنائی، فلم انوکھی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے لہری کا فلمی سفر اپنی آخری فلم دھنک تک تیس برسوں پر محیط رہا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 220 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔
فن اداکاری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 12 نگار ایوارڈز جب کہ 1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا۔ منفرد لب ولہجے میں بولے جانے والے مکالمے لہری کی پہچان تھے۔ جنہیں سن کر شائقین ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ ہوجایا کرتے تھے۔
1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہیاور13 ستمبر 2012 کو خالق حقیقی سے جاملے۔