بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے یوویری موسیوینی کو جمہوریہ یوگنڈا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ ہفتہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور یوگنڈا کے درمیان روایتی دوستی قائم ہے۔ حالیہ برسوں میں، فریقین نے اپنے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں، اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میں چین-یوگنڈا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، روایتی دوستی کو جاری رکھنے،چین۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر مؤثر عمل درآمد کرنے، اور چین۔یوگنڈا ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہوں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔