بیجنگ ()
چینی سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں "فوجی نظریاتی امور کے ضوابط” کو جاری کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جو یکم مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔
ضوابط میں نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کی رہنمائی میں فوج کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی فکر کو مکمل طور پر نافذ کر نے ، نئے عہد میں ملٹری اسٹریٹجک پالیسیوں کو گہرائی سے نافذ کر نے ، ملٹری تھیوری کی جدید کاری کو تیز کرنے ، ملٹری تھیوری کے جدید ماڈلز کو بہتر بنانے ، فوجی نظریہ کی تبدیلی اور اطلاق کو مضبوط بنانے اور چینی خصوصیات کے حامل ایک جدید فوجی نظریاتی نظام کے قیام سمیت دیگر مواد شامل ہے ۔
ضوابط کے اجراء کا مقصد ایک مضبوط فوج کی تعمیر کے عمل میں سائنسی نظریاتی حمایت اور رہنمائی فراہم کرنا، اور فوجی نظریاتی امور کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے قانونی ضمانتیں فراہم کرنا ہے۔