تعاون کا چینی عزم انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صدر ورلڈ اکنامک فورم

چین نے شاندار ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں، بورج برینڈے

بیجنگ () ورلڈ اکنامک فورم کے صد ر بورج برینڈے نے سی ایم جی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے شاندار ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور ساتھ ہی، چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ا یٹو کے ذریعے بہت سے ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین جدت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مستقبل میں ترقی اسی شعبہ سے آئے گی ۔جمعرات کے روز
ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے جو ترقیاتی راستہ ایک سو سال میں طے کیا، چین نے اسے محض تیس سال میں حاصل طے کر لیا ۔چین نے ترقی کے دوران درپیش مسائل کا سامنا کیا اور ان کے حل کے لیے فعال اقدامات کیے۔ مجموعی نتائج کے اعتبار سے، گزشتہ تیس سالوں کے دوران چینی عوام کی معاشی زندگی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور اس طرح کی ترقی واقعی حیران کن ہے۔
بورج برینڈے کا کہنا تھا کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ” ایک دور رس اقدام ہے جس نے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری میں اضافے میں مدد دی ہے، اور انفراسٹرکچر معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔ غربت کے خاتمے اور معاشی مسابقت کو بڑھانے کے لیے اچھے انفراسٹرکچر کا ہونا انتہائی اہم ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ چین تیزی سے نئی ٹیکنالوجیز کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ چین کی اسٹارٹ اپ کمیونٹی کا پیمانہ اور نئی ٹیکنالوجیز میں اس کی سرمایہ کاری انتہائی اعلی سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ ان میں سے کئی کمپنیاں ورلڈ اکنامک فورم کی سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل ہیں، جو ان کے خیال میں بہت اہم ہیں۔
بورج برینڈے نے یہ بھی کہا کہ چین کا بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کا مستقل عزم آج کی دنیا کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چین نے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کے تحت زبردست ترقی حاصل کی ہے، اور اس وقت جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اصلاحات اور کھلے پن کے ذریعے کامیابیاں حاصل کی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ چین بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن پر قائم رہے گا۔

Comments (0)
Add Comment