اپنے مفادات کے حصول کے لیے بہانے کے طور پر چین کو استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ () چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے گرین لینڈ کے حوالے سے نیٹو کے ترجمان کے ریمارکس کے جواب میں کہا کہ چین اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کو استوار کرنے کی مستقل وکالت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "چینی خطرے” کا نام نہاد بیانیہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے، اور چین، بے بنیاد الزامات لگانے اور اپنے مفادات کے حصول کے لیے بہانے کے طور پر چین کو استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment