چین، پاکستان کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، چئیر مین عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی

پاکستان، چین کے ساتھ بی آر آئی کے مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے، ایاز صادق

بیجنگ () چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حونینگ نے بیجنگ میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔بدھ کے روز وانگ حونینگ نے کہا کہ چین، دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، چین۔پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے، اور نئے عہد میں چین۔پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کے مشترکہ منصوبوں، تجارت و معیشت، افرادی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی، پاک چین آہنی دوستی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کرتی رہے گی۔

Comments (0)
Add Comment