چین کی صنعتی اضافی قدر میں 2025 کے دوران 5.9 فیصد کا اضافہ

بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا کہ 2025 کے دوران چین کی صنعتی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی مجموعی طور پر استحکام، پیش رفت، جدت اور فعالیت کی چار نمایاں خصوصیات کے ساتھ آگے بڑھی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق،2025 میں، نامزد سائز سے بالا صنعتوں کی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔ جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ شعبے کی اضافی قدر کا تناسب مستحکم رہا، جبکہ چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کا حجم مسلسل 16 ویں سال بھی دنیا میں پہلے نمبر پر رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی مجموعی مالیت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں نے اقتصادی ترقی میں 40 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالا، جس سے معیشت کے لیے ایک مضبوط "ستون” کا مؤثر کردار ادا کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چین میں مینوفیکچرنگ کی ڈیجیٹل تبدیلی ٹھوس انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، اور اب تک ہزاروں ذہین فیکٹریز قائم کی جا چکی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment