چینی صدر کے پیش کردہ انیشی ایٹوز نے دنیا کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل کے لیے "چینی حل” فراہم کیا ہے، چینی نائب وزیر اعظم

ڈیووس () چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم 2026 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔بدھ کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ جنوری 2017 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈیووس فورم میں ایک اہم خطاب کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں شی جن پھنگ نے چار بڑے گلوبل انیشی ایٹوز پیش کیے، جنہوں نے دنیا کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل کے لیے "چینی حل” فراہم کیا ہے۔ انہوں نے فورم سے اپنے خطاب میں چار نکات پر زور دیا:
اول، آزاد تجارت کی مضبوط حمایت کی جائے اور باہمی اشتراک کے ساتھ جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دیا جائے۔ دوم، کثیرالجہتی نظام کا پختہ دفاع کیا جائے اور زیادہ منصفانہ اور معقول بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کی بہتری کو فروغ دیا جائے۔ سوم، تعاون اور مشترکہ مفادات کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے تعاون کے دائرے کو وسعت دی جائے اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ چہارم، باہمی احترام اور مساوی مشاورت کو برقرار رکھتے ہوئے مکالمے کے ذریعے اختلافات سے مناسب انداز میں نمٹا جائے اور مسائل حل کیے جائیں۔
دورے کے دوران حہ لی فنگ نے سوئس فیڈرل صدر اور نائب صدر سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں، انہوں نے امریکہ کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور برطانیہ کی وزیرِ خزانہ ریچل ریوز سے بالترتیب چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم اور چین۔برطانیہ اقتصادی و مالیاتی مکالمہ میکانزم کے تحت فریقین کے سربراہان کی حیثیت سے ملاقاتیں کیں۔

Comments (0)
Add Comment