بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے اسپین کے جنوبی صوبہ قرطبہ میں ہائی اسپیڈ مسافر ٹرینوں کے تصادم کے افسوسناک واقعے پر ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اسپین کے جنوبی صوبے قرطبہ میں پیش آنے والے ہائی اسپیڈ ٹرین کے المناک حادثے کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے حوالے سے دلی تعزیت اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اسی روز چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز کو تعزیتی پیغام بھیجا۔