اسلام آباد:انجینئر مطیع اللہ خان کا پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر مطیع اللہ خان نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ذاتی نہیں بلکہ اصولی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سیاست کو خدمت، شفافیت اور اصولوں کے ساتھ جوڑ کر دیکھتے ہیں اور انہی اقدار کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
انجینئر مطیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور عوامی مفاد کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، خواہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم سے ہو۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیاست میں اصولی طرزِعمل کو فروغ دیا جانا چاہیے۔