گجرات: پاکستان مسلم لیگ (ق) ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے ضلع گجرات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رانا عمر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے جواد رضا بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کے کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔چوہدری محمد رزاق نے گجرات پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او گجرات رانا عمر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔