بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے ایک خود مختار ریاست پر طاقت کے بے جا استعمال اور کسی ملک کے صدر کے خلاف کارروائی پر شدید حیران ہے اور اس کی سخت مذمت کرتا ہے۔
امریکہ کی یہ اجارہ دارانہ کارروائی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کرے، دوسرے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی بند کرے۔