بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان کی جانب سے "ریڈار کی شعاؤں” کے بے بنیاد پراپیگنڈا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس معاملے پر اپنے مضبوط موقف کو بارہا واضح کیا ہے، اور حقیقت بہت واضح ہے۔ جاپان نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اسے چین کی جانب سے بحریہ کی تربیت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، لیکن اب اس نے تسلیم کیا ہے کہ اسے چین کی جانب سے پیشگی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جاپان نے یہ بتانے سے بھی انکار کیا ہے کہ کیوں پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود، جاپانی لڑاکا طیاروں نے چین کے تربیتی علاقے میں داخل ہو کر جاسوسی کی ، ،ہراساں کیا ، تناؤ پیدا کیا اور بدنیتی سے صورت حال کو سنگین کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ جاپان کو چین-جاپان تعلقات میں موجودہ مشکلات کا ادراک کرنا چاہیے، اپنی غلطیوں پر سنجیدگی سے غور و فکر کر کے انہیں درست کرنا چاہیے اور تائیوان کے حوالے سے سانائے کاتائیچی کے غلط بیانات کو واپس لینا چاہیے۔