چین نے 9 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کر دیا


بیجنگ : چین نے ڈونگ فنگ کمرشل اسپیس انوویشن ٹیسٹ زون سے لی جیان -1وائی 11 کیریئر راکٹ کے ذریعے 9 سیٹلائٹس بشمول متحدہ عرب امارات کے 813 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں لانچ کیا ۔ سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہوئے، اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔اس بار لانچ کیے گئے نو سیٹلائٹس میں سے تین کا تعلق مصر، نیپال اور متحدہ عرب امارات سے ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا 813 سیٹلائٹ چین اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ سیٹلائٹ متحدہ عرب امارات کو ماحولیاتی نگرانی اور وسائل کے سروے جیسے شعبوں میں درست ڈیٹا سے مدد فراہم کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم نے ایک گراؤنڈ پروسیسنگ سسٹم کی تعمیر کی ہے اور یو اے ای کے نیشنل اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کو تکنیکی تربیت فراہم کی ہے ، جو "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کے تعاون میں ایک مدد ہے ۔

Comments (0)
Add Comment