امن پسند ممالک جاپان کی فوجی سامراجیت کے کسی بھی خطرناک رجحان سے خبردار رہیں، چینی وزارت خارجہ


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان کے ” عسکریت پسندی ” کے رجحان کو دوبارہ بڑھانے اور ایک پرامن ملک سے عسکری قوت میں تبدیل ہونے کے متعلق سوال کا جواب دیا ۔بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ جاپان کی اپنی فوج کو مضبوط کرنے اور دوبارہ عسکریت پسندی کی راہ پر چلنے کے منصوبے میں تیزی سے صرف یہ سوال اور بڑھے گا کہ مستقبل میں جاپان کا راستہ کیا ہو گا ، اور بین الاقوامی برادری میں جاپان کے تاریخی جرائم کے دوبارہ احتساب کی سوچ میں اضافہ ہو گا ۔ترجمان نے کہا کہ چین تمام امن پسند ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جاپان کی فوجی سامراجیت کے کسی بھی خطرناک رجحان سے خبردار رہیں، اسے روکیں اور مشترکہ طور پر دوسری جنگ عظیم میں حاصل ہونے والی فتح کے نتائج کو برقرار رکھیں۔

Comments (0)
Add Comment