بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ نے "اسپرنگ فیسٹیول گالا 2026 ” کا موضوع اور لوگو جاری کیا، جو چینی قمری کیلنڈر کے مطابق اس سال گھوڑے سے منسوب سال ہے ۔ نیا قمری سال 17 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔اس سال کا موضوع ہے "گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل "۔یہ ایک قدیم چینی شعری مجموعے کی شاعرانہ سطر سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے جس کا مفہوم ہے “سرپٹ دوڑتا بنا رکے آگے بڑھتا ہوا گھوڑا ۔اس موضوع میں چینی عوام کے اس عزم کو ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے نئی کامیابیاں حاصل کریں گے، اور نئے دور اور نئی منزل کے لیے بلند توقعات رکھتے ہیں۔2026 گالا کے لوگو میں روایتی چینی بادل، گرج اور خم دار نقوش کو شامل کیا گیا ہے، جن کے ذریعے چار گھوڑوں کو اکٹھے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ نہ صرف روایتی حسن کی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ دورِ حاضر کے ترقی پسند جذبے کو بھی بیان کرتا ہے۔سی ایم جی کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ اسپرنگ فیسٹیول گالا 1983 سے چینی نئے سال کی تقریبات کا لازمی حصہ رہا ہے۔ اس میں گلوکاری، رقص، مزاحیہ اسکیچز، روایتی اوپرا اور لوک فنون شامل ہوتے ہیں۔یہ سالانہ پروگرام، جو دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹیلی وژن شو سمجھا جاتا ہے، چینی نئے سال کی شام نشر ہوتا ہے، جب خاندان نئے قمری سال کے استقبال کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔