چینی صدر کےسفارتی نظریے کے مطالعے پر سمپوزیم کا انعقاد


بیجنگ :بیجنگ میں شی جن پھنگ کےسفارتی نظریے کے مطالعے پر سمپوزیم منعقد ہوا، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے شرکت کی اور خطاب کیا۔وانگ ای نے زور دیا کہ ہمیں شی جن پھنگ کےسفارتی نظریے کی رہنمائی پر قائم رہنا چاہیے اور چینی خصوصیات کے ساتھ ایک بڑے ملک کی سفارتکاری کے نئے باب کو رقم کرنا چاہیے۔وانگ ای نے کہا کہ شی جن پھنگ کاسفارتی نظریہ مسلسل ترقی اور کھلے رویے پر مبنی مارکسزم کا نظریہ ہے، جو ہمیشہ وقت کے تقاضے کے مطابق اور دنیا کو درپیش سوالات کے جوابات دیتا ہے، اور چین کی ڈپلومیسی کے لیے مضبوط فکری ہتھیار اور سائنسی رہنما ئی فراہم کرتا ہے۔شی جن پھنگ کے سفارتی نظریے کی رہنمائی میں چین کی سفارتکاری میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور تاریخی تبدیلیاں آئیں۔ وانگ ای نے زور دیا کہ ہمیں شی جن پھنگ کےسفارتی نظریے کی رہنمائی پر قائم رہنا چاہیے اور چینی خصوصیات کے ساتھ ایک بڑے ملک کی سفارتکاری کے نئے باب کو رقم کرنا چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment