ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا


دبئی: کرکٹ کے نئے فارمیٹ "ٹیسٹ ٹوئنٹی” نے جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ (جے ٹی ٹی سی) کے لیے CricHeroes کو آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر شراکت دار بنایا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2026 میں عالمی سطح پر متعارف ہوگا۔ٹیسٹ ٹوئنٹی، جو اے بھی ڈویلیئر،میتھو ہیڈن،کلیو لویئڈاور ہربجھن سنگھ کی سرپرستی میں ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی حکمت عملی اور ٹی 20کی شدت کو یکجا کرتا ہے۔ اس میں ہر ٹیم دو بار بیٹنگ اور بولنگ کرے گی، چار اننگز میں 20-20 اوورز کے ساتھ۔جے ٹی ٹی سی میں دنیا بھر سے چھ ایلیٹ فرنچائزز حصہ لیں گی، جن میں تین فرنچائز بھارت سے اور تین بین الاقوامی مارکیٹ سے ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہے، جہاں ہر سال تقریباً 2.5 کروڑ نوجوان کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ہیں۔CricHeroes آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر ٹرائلز، علاقائی اور عالمی مقابلوں میں لائیو اسکورنگ فراہم کرے گا اور کھلاڑیوں کی ڈیجیٹل پروفائلز، پرفارمنس ڈیش بورڈز اور طویل مدتی اسٹیٹسٹکس کی سہولت فراہم کرے گا۔بانی اور سی او سی ٹیسٹ ٹوئنٹی گورو بہیروانی نے کہا کہ ڈیٹا ٹیلنٹ ڈسکوری کی بنیاد ہے۔ CricHeroes کی شمولیت سے جے ٹی ٹی سی دنیا کا سب سے شفاف اور میرٹ پر مبنی یوتھ کرکٹ پلیٹ فارم بن جائے گا۔”CricHeroes کے بانی ابھیشیک دسائی نے کہا کہ جے ٹی ٹی سی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی اینالیٹکس فراہم کرے گا اور کرکٹ ٹیلنٹ کی نشاندہی اور نشوونما کے طریقے کو نئی جہت دے گا۔

Comments (0)
Add Comment