چین اور تھا ئی لینڈ کے ما بین دوطرفہ دوستی کی بنیاد مزید مضبوط ہوئی ہے، چینی صدر

بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم انھوتن چارنا ویراکل کے درمیان جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں منعقدہ اپیک اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی۔جمعہ کے روز
اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور بااعتماد شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ خلوص، باہمی احترام اور قریبی تعاون پر مبنی رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نومبر 2022 میں ان کے تھائی لینڈ کے دورے کے بعد چین۔تھائی تعلقات ایک ہم نصیب کمیونٹی کی تعمیر کے نئے مرحلے میں داخل ہوئے، جس سے دوطرفہ دوستی کی بنیاد مزید مضبوط ہوئی اور تعاون کی توانائی میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور “چین۔تھائی دوستی کے سنہری پچاس سال” کا موقع ہے۔ نئے تاریخی مرحلے پر دونوں ممالک کو چاہیے کہ ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، چین۔تھائی ہم نصیب کمیونٹی کی تعمیر کو مزید گہرا اور مضبوط بنائیں، تاکہ دونوں ممالک کی جدید ترقی کو تقویت ملے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔
صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ حال ہی میں سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں کامیابی کے ساتھ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی تجاویز منظور کی گئی ہیں۔ چین تھائی لینڈ کے ساتھ اپنی ترقیاتی حکمتِ عملیوں کو مربوط کرنے اور نئے عہد میں اپنے ترقیاتی تجربات شیئر کرنے کا خواہاں ہے۔

Comments (0)
Add Comment