آئندہ پانچ سال کا عرصہ چین کی ترقی کے لیے نہایت اہم مرحلہ ہوگا، چینی صدر


بیجنگ :یکم نومبر کو شائع ہونے والے جریدے "چھیوشی”کے اکیسویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا ۔مضمون کا عنوان ہے "سی پی سی مرکزی کمیٹی کی قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی تجاویز کی وضاحت”مضمون میں کہا گیا ہے کہ "ملک کی معیشت اور سماجی ترقی کے لیے درمیانے اور طویل المدتی منصوبے تشکیل دینا ، ہماری پارٹی کی گورننس کا ایک اہم طریقہ ہے۔” انہوں نے زور دیا کہ "پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کی تیاری چین کی معیشت اور سماجی ترقی کے پائیدار اور صحت مند فروغ کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس سے ملک کے سوشلسٹ جدیدیت کے اہداف کے حصول کے لیے بنیاد مزید مضبوط ہو گی۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سال کا عرصہ چین کی ترقی کے لیے نہایت اہم مرحلہ ہوگا۔ منصوبے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو بنیادی رہنما اصول کے طور پر اپنایا جائے گا، داخلی گردش کو مزید مضبوط اور داخلی و بین الاقوامی دوہری گردش کو ہم آہنگ انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، تمام عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے گا، اور پارٹی کی جامع قیادت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ملک کے طویل المدتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments (0)
Add Comment