خلا باز پاکستان کے لئے خلائی سائنس پر مبنی تجربات بھی انجام دےگا
اسلام آباد:شینزو -21 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے پریس کانفرنس جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔جمعرات کے روز چینی میڈیاکے مطابق ترجمان کے مطابق رواں سال فروری میں چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد ، چینی خلائی پروگرام میں شامل ہونے والے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ پرائمری سلیکشن پاکستان میں کی جارہی ہے جبکہ سیکنڈری اور حتمی سلیکشن چین میں ہو گی۔ دو پاکستانی خلابازوں کو چین میں ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ چین کے خلائی مشن کی پلاننگ اور تعاون کی پیش رفت کے مطابق، ایک پاکستانی خلاباز پے لوڈ ایکسپرٹ کے طور پر مختصردورانیے کے لئے خلائی مشن کا حصہ بنے گا اور مشن کے دوران نہ صرف عملے کے ساتھ روزمرہ کے امور کی انجام دہی کرے گا ، بلکہ پاکستان کے لئے خلائی سائنس پر مبنی تجربات بھی انجام دےگا۔