چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر


بوسان:چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوئی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے ہم تین مرتبہ بات چیت اور متعدد خطوط کا تبادلہ کر چکے ہیں ، ہم نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کو مجموعی طور پر مستحکم رکھنے کی قیادت کی ہے۔ کچھ دن پہلے، دونوں ممالک کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے کوالالمپور میں مذاکرات کے دوران حالیہ تجارتی تحفظات کے حل پر بنیادی اتفاق رائے حاصل کیا، جس سے آج کی ملاقات کے لیے ضروری شرط فراہم ہوئی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان کچھ پہلوؤں میں اختلافات کا ہونا ناگزیر ہے، یہ بالکل معمول کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، انہیں اور صدر ٹرمپ کو دونوں ممالک کے قائدین کی حیثیت سے سمت کا صحیح تعین کرتے ہوئے اور مجموعی صورتحال کو سنبھالتے ہوئے چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانا چاہیئے۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین کی ترقی اور خوشحالی صدر ٹرمپ کے "امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں” کے مقصد کے ساتھ متصادم نہیں ہے۔چین اور امریکہ دونوں بلاشبہ ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں اور مشترکہ خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔ چین اور امریکہ کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے، یہ تاریخ کا سبق اور موجودہ دور کی حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر چین-امریکہ تعلقات کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنے اور دونوں ممالک کی ترقی کے لیے ایک خوشگوار ماحول پیدا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Comments (0)
Add Comment