بیجنگ ()
32ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل سی جی ٹی این نے رکن ممالک میں ایک سروے کیا، جس کے مطابق اکثریت نے ایشیا پیسیفک خطے میں جامع اور پائیدار اقتصادی انضمام کے فروغ میں چین کے وژن اور کردار کو سراہا ہے۔
سروے نتائج کے مطابق 83.3 فیصد شرکاء نے اپیک کو ایشیا پیسیفک کا سب سے مؤثر اور جامع اقتصادی تعاون پلیٹ فارم قرار دیا۔ اپیک کی کامیابی کے جن شعبوں کو سب سے زیادہ پذیرائی ملی ان میں سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت، عالمی معاشی حکمرانی پر اتفاقِ رائے، ثقافتی و عوامی تبادلے، یکطرفہ پسند پالیسیوں کی مخالفت اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمتِ عملی شامل ہیں۔
سروے میں 83.2 فیصد شرکاء نے ایشیا پیسیفک انضمام کے مستقبل پر اعتماد ظاہر کیا، جب کہ 87 فیصد نے کہا کہ خطے کے ممالک کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید تعاون اور غیر امتیازی ماحول کے قیام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اسی طرح 86.9 فیصد نے ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ 84.6 فیصد نے مل کر کثیرالجہتی معاشی نظام اور کھلی معیشت کے فروغ پر زور دیا۔
چین، جو خطے کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے، ہمیشہ سے اپیک تعاون میں سرگرم رہا ہے۔ سروے میں 81.9 فیصد شرکاء نے چین کی اس تجویز کی حمایت کی کہ ایک کھلا، جامع، اختراع پر مبنی اور باہمی فائدہ مند ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیا جائے۔ مزید برآں، 83.4 فیصد نے چین کے کردار کو سراہا، خصوصاً ترقیاتی تجربات کے اشتراک، وسیع منڈی کی فراہمی، اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کو اہم خدمات قرار دیا۔
سی جی ٹی این اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے مشترکہ تعاون سے اس سروے میں 15 اپیک معیشتوں کے 4,048 شرکاء نے حصہ لیا ۔