بیجنگ :چائنا رورل سولائزیشن کانفرنس یان آن شہر میں بدھ کے روز منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولے نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ شرکاء اجلاس نے کہا کہ مہذب دیہی طرزِ زندگی ایک مثبت اخلاقی اور ثقافتی رجحان ہے اور اس کا فروغ دیہی روحانی تہذیب کی تعمیر کو مضبوط کرنے کے لیے نئے معنی فراہم کرتا ہے ۔ صدر شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ مہذب دیہی طرزِ زندگی کی ترویج دیہی احیاءکا ایک فوری اور اہم فریضہ ہے، اور ضروری ہے کہ روحانی و تہذیبی تعمیر کو اعلیٰ معیار پر فروغ دیا جائے تاکہ زرعی تہذیب اور شہری تہذیب باہمی طور پر ایک دوسرے کو تقویت دیں۔ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں "پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران سماجی تہذیبی معیار میں نمایاں بہتری کو قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے بنیادی اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ مہذب دیہی طرزِ زندگی کی تعمیر ایک جامع اور منظم عمل ہے، جو دیہی احیاء کے جامع فروغ اور پورے معاشرے کی تہذیبی سطح کو بلند کرنے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔