چینی نائب صدر کی نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت


ریاض :چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی کو فروغ دینا اور خوشحالی حاصل کرنا بین الاقوامی برادری کا عمومی مقصد ہے اور یہ دنیا کے تمام ممالک، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے سامنے ایک مشترکہ چیلنج بھی ہے۔اس حوالے سے ہان ژنگ نے چار تجاویز پیش کیں۔ پہلی، جدت کو مضبوط کیا جائے اور سبز ترقی کو فروغ دیا جائے۔ دوسری، کھلے پن اور تعاون کو برقرار رکھا جائے اور باہمی مفادات کو فروغ دیا جائے۔ تیسری، انسانیت کو اولین حیثیت دی جائے اور مشترکہ خوشحالی کی جستجو کی جائے۔ چوتھی، نظریات کی ہم آہنگی کو بڑھایا جائے اور یکجہتی و تعاون کو گہرا کیا جائے۔ہان ژنگ نے کہا کہ چین سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے، اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور خطے کے ممالک کی ترقی و خوشحالی میں نئی شراکت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

Comments (0)
Add Comment