جوہانسبرگ(چائنہ ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام "جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا جوہانسبرگ میں انعقاد کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس حال ہی میں بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا ، جو نئے عہد میں چین کا ایک اور اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ چین کے نئے ترقیاتی بلیو پرنٹ کی رہنمائی میں، چین کے کھلے پن کا دروازہ وسیع سے وسیع تر ہو گا، جس سے دنیا کو مشترکہ مفادات کے مزید مواقع ملیں گے۔ چائنا میڈیا گروپ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی پلیٹ فارم تعمیر کرے گا، "چار گلوبل انیشی ایٹوز” پر عمل کرے گا اور دنیا کے ساتھ عالمی حکمرانی کے "چینی حل” کا اشتراک کرے گا۔