گلوبل گورننس انیشی ایٹو نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے اصولوں کی وضاحت کی ہے، چینی وزیر خارجہ


بیجنگ (چائنہ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تئیسویں بلیو ہال فورم میں شرکت کی اور "گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے نفاذ اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر” کے عنوان سے خطاب کیا۔

پیر کے روز وانگ ای نے کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے اصولوں، طریقوں اور راستوں کی وضاحت کی ہے، جو روایتی بین الاقوامی تعلقات کے نظریے سے بالاتر ہے اور چین کی جانب سے دنیا کے لیے ایک اور اہم "پبلک گڈز” کا تحفہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے ساتھ مل کر انتشار سے دوچار دنیا میں قیمتی استحکام اور یقین پیدا کیا ہے، جسے 140 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی واضح حمایت حاصل ہوئی ہے۔وانگ ای نے کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کا سب سے اہم پیغام اتحاد کی طاقت کو یکجا کرنا ہے۔ عدم استحکام کا شکار دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط عالمی حکمرانی کی ضرورت ہے۔

Comments (0)
Add Comment