چینی وزارت خارجہ کا امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا جہاز کے بحیرہ جنوبی چین میں کریش سے متعلق موقف


چین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امریکہ کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تر جمان
بیجنگ (چائنہ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس بریفنگ میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا جہاز کے بحیرہ جنوبی چین میں کریش سے متعلق پوچھا گیا۔

اس حوالے سے پیر کے روزترجمان گوو جیاکھون نے کہا کہ متعلقہ اطلاعات چین کے مشاہدے میں ہیں۔ اگر امریکہ کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے تو چین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امریکہ کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ مذکورہ امریکی جنگی جہاز بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقوں کے دوران گرے ہیں۔ بحیرہ جنوبی چین میں امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی بار بار تعیناتی، طاقت کا مظاہرہ، بحری سلامتی کے مسائل پیدا کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی بنیادی وجہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment