اسلام آباد:پاکستان میں چینی کمپنی کی جانب سے زیر تعمیر بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں 25 تاریخ کو دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جو ڈیم کے مرکزی تعمیراتی مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ کے مقام پر دریائے کنہار پر واقع اس 300 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبے سے سالانہ اوسطاً 1.144 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جو تقریباً 1.8 ملین افراد کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
خیبر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سید حبیب اللہ شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد کرے گا، ملک کے اقتصادی اہداف کو سہارا دے گا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں تعاون کرے گا، اور سبز اور کم کاربن منتقلی کو فروغ دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں بھی مدد کرے گا اور ملک کی توانائی کی سلامتی اور اقتصادی استحکام کو بھی بڑھائے گا۔
چینی کمپنی کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ اب تک اس منصوبے نے مقامی سطح پر 2,000 سے زائد ملازمتیں پیدا کی ہیں اور بجلی، تعمیراتی میٹریل اور خدمات جیسی متعلقہ صنعتوں کو فروغ دیا ہے۔