واشنگٹن () چائنا میڈیا گروپ اور امریکہ میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے "جدت، کھلا پن، اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا واشنگٹن میں انعقاد کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔ چین اور امریکہ کے سو کے قریب شرکاء بشمول بین الاقوامی امور کے ماہرین، اسکالرز، اور امریکی نوجوان طلباء کے نمائندوں نے چین کی سائنسی و تکنیکی خود انحصاری کے ذریعے عالمی جدت کو تقویت دینے، اعلیٰ سطح کھلے پن کے فروغ، اور دنیا کے ساتھ مواقع کی شراکت اور باہمی مفادات جیسے موضوعات پر گہرا تبادلہ خیال کیا۔
شین ہائی شیونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس حال ہی میں بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا ، جو نئے عہد میں چین کا ایک اور اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ کل رکنی اجلاس میں ملکی ترقی کے اہم اہداف کے حوالے سے اعلیٰ سطح ڈیزائن اور حکمت عملی پیش کی گئی۔
اجلاس نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے واضح اعلان کیا کہ چین اعلیٰ سطح کھلے پن کو وسعت دے گا اور تعاون اور باہمی فائدے کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔ قطع نظر اس کے کہ بین الاقوامی حالات کس طرح بدلتے ہیں، چین ہمیشہ کھلے پن ، اشتراک، اختراع پر قائم رہے گا اور غیر یقینی صورت حال سے بھری دنیا میں زیادہ اعتماد اور طاقت فراہم کرے گا۔
چائنا میڈیا گروپ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی پلیٹ فارم تعمیر کرے گا، "چار گلوبل انیشی ایٹوز” پر عمل کرے گا اور چینی طرز جدیدیت کے وسیع تر امکانات کو دنیا کے ساتھ شیئر کرے گا ۔
امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، اسپین، جاپان، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات، بھارت، سنگاپور سمیت 66 ممالک اور خطوں کے 1375 مرکزی میڈیا اداروں نے اس سرگرمی کی کوریج کی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کے "جدت، کھلا پن، اور مشترکہ ترقی” عالمی مکالمے کی سلسلہ وار تقریبات ہنگری، جنوبی افریقہ، روس، بحرین، چلی، سری لنکا، ڈنمارک، یوراگوئے، نائجیریا سمیت متعدد ممالک میں جاری رہیں گی ۔