عدالت کا یوٹیوبر عمران ریاض خان کوگرفتارکرنے کا حکم


اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاریاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔عدالت نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے این سی سی آئی اے کی جانب سے دائر درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران ریاض خان کے خلاف جج ہمایوں دلاور سے متعلق مبینہ سوشل میڈیا مہم کے شواہد موجود ہیں، اس لیے ان کی گرفتاری ناگزیر ہے۔

Comments (0)
Add Comment