چین سائنس و ٹیکنالوجی کے نوجوان ہنرمندوں کے لیے نئی ویزا قسم متعارف کرائے گا،چینی وزارت خارجہ


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پریس کانفرنس میں”کے ویزا” کے اجراءکے حوالے سے کہا کہ چینی اور غیر ملکی نوجوان سائنس و ٹیکنالوجی کے ہنرمندوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے، چین نے عام ویزا زمرے کے تحت نوجوان سائنس و ٹیکنالوجی ٹیلنٹ ویزا یعنی "کے ویزا” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔”کے ویزا” کی درخواست سے متعلق مخصوص معاملات کے لیے ، بیرون ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی جانب سے جلد جاری ہونے والی متعلقہ معلومات پر توجہ دی جائے۔

Comments (0)
Add Comment