گولڈن پانڈا بین الاقوامی ثقافتی فورم 2025 کا چھنگ دو میں افتتاح


بیجنگ:13 ستمبر کو، گولڈن پانڈا بین الاقوامی ثقافتی فورم 2025 کا افتتاح چین کے صوبے سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے فورم میں شرکت کی اور اس کے افتتاح کا اعلان کیا۔اس فورم کا موضوع "تہذیبوں کے ملاپ اور مستقبل کی تخلیق”ہے۔ فورم میں 780 ملکی و غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی ۔ان مہمانوں نے کہا کہ مختلف تہذیبیں دنیا کی اصل خوبصورتی ہیں۔ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کا ماننا تھا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد مختلف اقوام کے مابین تعلقات کی مضبوطی اور مختلف تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے لیے بہت اہم ہے،جب کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو آج کی دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے چینی حکمت اور چینی حل فراہم کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment