آبنائے تائیوان سےامریکی و برطانوی جہازوں کے گزرنے کے پورے عمل کی نگرانی کی گئی، چائنا ایسٹرن تھیٹر کمانڈ


بیجنگ :چائنا ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان میجر جنرل شی ای نے بتایا کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہگنس اور برطانوی بحری جہاز ایچ ایم ایس رچمنڈ فریگیٹ آبنائے تائیوان سے گزرے اور اشتعال انگیز کارروائی کی۔چائنا ایسٹرن تھیٹر ن کمانڈ نے اس پورے عمل کی نگرانی کی اور اس سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے افواج کو منظم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کا یہ عمل ایک غلط پیغام ہے جس سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چائنا ایسٹرن تھیٹر میں موجود فوجی ہمیشہ ہائی الرٹ رہیں گے اور ملک کے اقتداراعلیٰ کی سلامتی اور خطے کے امن و استحکام کی حفاظت کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment