چین امریکہ مذاکرات اسپین میں منعقد ہوں گے


بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان طے پایا ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیراعظم حہ لی فنگ کی رہنمائی میں چینی وفد 14 سے 17 ستمبر تک امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے ا سپین جائے گا۔ فریقین امریکہ کی جانب سے یک طریفہ ٹیرف اقدامات ، برآمد پر کنڑول کے غلط استعمال اور ٹک ٹاک سمیت اقتصادی و تجارتی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک کے بارے میں چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے قانونی مفادات کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور قانون کے مطابق ٹک ٹاک کے معاملات کو دیکھے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت ڈیٹا کی پرائیویسی اور سلامتی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ چینی حکومت نے کبھی بھی اداروں یا افراد سے مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی کرے گی کہ وہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی حکومت کے لیے غیر ملکی علاقوں میں موجود ڈیٹا اکٹھا کریں یا فراہم کریں۔ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ باہمی احترام اور مساوی مشاورت کی بنیادی پر بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرے اور ٹک ٹاک سمیت چینی کارباری اداروں کے امریکہ میں کام کرنے کے لئے کھلا، منصفانہ ، غیرامتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے اور چین امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات کی صحت مند ،مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دے۔

Comments (0)
Add Comment