چین حقیقی حالات کی بنیاد پر میکسیکو کے ٹیرف اقدام سے متعلق ضروری اقدامات کرے گا ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ () چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے میکسیکو کے بعض تجارتی شراکت داروں پر درآمدی ٹیرف میں مجوزہ اضافے کے حوالے سے کہا کہ چین میکسیکو کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کی بغور نگرانی کرے گا اور حتمی اقدامات کا باریکی سے جائزہ لے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ کی جانب سے محصولات کے غیرمنصفانہ اطلاق کی پوری دنیا میں مخالفت کی جا رہی ہے ، میکسیکو کی طرف سے کسی بھی یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ، چاہے وہ ڈبلیو ٹی او کے اصولوں کے دائرے میں ہی کیوں نہ ہو، ، یکطرفہ دھونس کے اقدامات کے طور پر دیکھا جائے گا۔ اگر ان اقدامات پر عمل درآمد ہوا تو نہ صرف چین سمیت متعلقہ تجارتی شراکت داروں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا، بلکہ میکسیکو میں کاروباری ماحول کی یقین دہانی پر بھی منفی اثر پڑے گا اور میکسیکو میں سرمایہ کاری کے اعتماد میں بھی کمی آئے گی۔چین اور میکسیکو ایک دوسرے کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں۔امید ہے کہ میکسیکو انتہائی احتیاط سے کام لے گا اور اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرے گا ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے حقیقی حالات کی بنیاد پر ضروری اقدامات کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment