بحری جنگی جہاز ” فُوجیان” کا آبنائے تائیوان سے گزر بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے، ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں "فوجیان جہاز” کے آبنائے تائیوان سے گزرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا تیسرا طیارہ بردار ” فوجیان جہاز” آبنائے تائیوان سے گزر کر، بحرہ جنوبی چین کے متعلقہ آبی علاقے میں تحقیقاتی تجربات اور تربیتی مشنز کے لیے جا رہا ہے، یہ علاقائی تربیت کے حوالے سے ایک معمول کی سرگرمی ہے جو کسی خاص ہدف کے خلاف نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ وہ صرف اس بات کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں کہ چینی جنگی جہازوں کی متعلقہ علاقوں میں سرگرمیاں مکمل طور پر چین کے ملکی قانون اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔

Comments (0)
Add Comment