بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے "چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران ملک کے صحت عامہ کے شعبے میں حاصل کردہ کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، چین نے دنیا کا سب سے بڑا امراض کی روک تھام کا نظام اور دنیا کا سب سے بڑا طبی خدمات کا نظام قائم کیا ہے۔ 2024 میں چین میں فی کس اوسط متوقع عمر 79 سال تک پہنچ گئی ہے، جو 2020 کے مقابلے میں 1.1 سال زیادہ ہے۔ زچگی کے دوران اموات کی شرح اور بچوں کی اموات کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ صحت سے متعلق خواندگی کی شرح 2020 میں 23.2فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 31.9فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت شہریوں کو 15 بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کی خدمات فراہم کرتی ہے، بڑی دائمی بیماریوں سے قبل از وقت اموات کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ تپ دق، ہیپاٹائٹس بی، ایڈز جیسے متعدی بیماریوں کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے یا یہ کم سطح پر برقرار ہے ۔