چینی صدر کی گیانا کے صدر کو اُن کے دوبارہ انتخاب پر مبارک باد

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے محمد ارفان علی کو کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ جمعرات کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گیانا کیریبین خطے میں وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 53 سالوں میں، چین۔گیانا تعلقات صحت مند اور مستحکم طور پر ترقی کر رہے ہیں، اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ صدر محمد ارفان علی کے ساتھ مل کر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ باہمی فائدہ مند اور دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہیں تاکہ چین۔ گیانا تعلقات کو ایک نئی سطح پر پہنچایا جائے اور دونوں عوام کے لیے بہتر ثمرات کا حصول ممکن ہو سکے۔

Comments (0)
Add Comment