ہمیں چین۔ امریکہ عسکری تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، چینی وزیر دفاع

بیجنگ ()

چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے درخواست پر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ جمعرات کے روز ڈونگ جون نے کہا کہ ہمیں کھلے رویے کے ساتھ رابطے برقرار رکھتے ہوئےمساوات، احترام اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی مستحکم اور مثبت چین۔ امریکہ عسکری تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ ایک دوسرے کے مرکزی مفادات کا احترام ضروری ہے۔ "فوجی طاقت سے علیحدگی پسندوں کی حمایت” یا "تائیوان کے ذریعے چین کو روکنے” کی کوئی بھی سازش اور مداخلت یقیناً ناکام ہوگی۔ چینی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے قیام کے لئے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔چین کسی انفرادی ملک کی جانب سے حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور خطے سے باہر کے کسی ملک کی جانب سے بھی جان بوجھ کر شورش پھیلانے کی مخالفت کرتا ہے۔

ڈونگ جون نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ اپنی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔ چین کو روکنے، دبانے اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ فریقین نے دیگر مشترکہ خدشات کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments (0)
Add Comment