چین ہمیشہ جامع اور ہمہ گیر معاشی عالمگیریت کی وکالت کرتا ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان سے ایک صحافی نے میکسکیو کی جانب سے چینی ساختہ گاڑیوں سمیت دیگر مصنوعات پر 50 فیصد محصولات کے منصوبے بارے دریافت کیا ۔جمعرات کے روز ترجمان لین جیان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ جامع اور ہمہ گیر معاشی عالمگیریت کی وکالت کرتا ہے، ہر قسم کی یکطرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور امتیازی اور استثنائی اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ ہم سختی سے ان پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسروں کے دباؤ میں چین پر مختلف ناموں سے عائد کی جاتی ہیں اور چین کے جائز حقوق کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ہم اپنے حقوق کا سختی سے تحفظ کریں گے۔ چین اور میکسیکو دونوں گلوبل ساؤتھ کے اہم رکن ہیں، باہمی مفادات چین اور میکسیکو کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیادی خصوصیت ہے۔ چین کی جانب سے چین-میکسیکو تعلقات کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، امید ہے کہ میکسیکو چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دنیا کی اقتصادی بحالی اور عالمی تجارت کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دے گا۔

Comments (0)
Add Comment