چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے , چینی وزارت خارجہ

بیجنگ () چینی ریاستی کونسل کی نیوز آفس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں،چینی وزارت تجارت کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ ڈیجیٹل تجارت کی کھلی پالیسی کو توسیع دیتے ہوئے ٹیلی مواصلات، انٹرنیٹ، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں کھلے پن کو منظم طریقے سے فروغ دیا جائے گا۔
نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈیٹا کی سرحد پار منظم نقل و حرکت کو فروغ دیں گے، اور سرحد پار خدمات کی تجارت کی منفی فہرست پر عملدرآمد کریں گے
ڈیجیٹل تجارت کے پلیٹ فارم کی تشکیل کے لیے قومی ڈیجیٹل تجارت کے نمائشی زون بنائیں گے ۔ڈیجیٹل تجارت کے کاروباری اداروں کی ترقی میں، ایسی ڈیجیٹل کمپنیوں کو فروغ دیں گے جوجدت طرازی کی صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلہ کی قابلیت رکھتی ہوں، اور اس کے ساتھ ایسے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیجیٹل تجارت کے کاروباری اداروں کو بھی شامل کریں گے جو منفرد مسابقتی فوائد کے حامل ہوں۔
اس کے علاوہ، چین ڈیجیٹل تجارت کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرے گا، اور ڈیجیٹل تجارت کی ترقی کے لیے چینی دانش اور چینی حل پیش کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment