دبئی :ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف پانچویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
شبھمن گِل 20 اور کپتان سوریا کمار یادو 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل یو اے کی ٹیم بھارت کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 13.1 اوورز میں 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
یو اے ای کی جانب سے علی شان شرفو 22 اور کپتان محمد وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راہول چوپڑا 3، ہرشت کوشک 2، محمد ذوہیب 2، آصف خان 2، حیدر علی 1، سمرنجیت سنگھ 1، دھروو پراشار 1 اور جنید صدیقی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
محمد روہید 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 4 اور شوم دوبے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔