چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز خدمات کی عالمی تجارت کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے، سی جی ٹی این سروے


بیجنگ: دس ستمبر سے شروع ہونے والا چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز دنیا کے لیے چین کے اعلیٰ معیار کی پالیسیوں سے فوائد حاصل کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔ سی جی ٹی این نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین سے ایک سروے کیا جس میں 93.2 فیصد افراد نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس نمائش سے مزید مواقع میسر آئیں گے ، باہمی مفادات کو فروغ حاصل ہوگا اور عالمی معیشت میں مزید بہتری ہوگی۔89 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز خدمات کی عالمی تجارت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ 93.8فیصدکا خیال ہے کہ
چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز تمام ممالک کی کمپنیوں، خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ ‘ کی مشترکہ تعمیر میں شریک ممالک کو چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے قابل قدر مواقع فراہم کرتا ہے۔ 91.2فیصد کا خیال ہے کہ یہ فیئرخدمات کی کھپت کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا،

جبکہ 92.7 فیصد افراد کا خیال ہے کہ چین کی کھلی پالیسیاں مینوفیکچرنگ اور سامان کی تجارت سے نکل کر اب قوانین، ضوابط، انتظام اور معیارات جیسے ادارہ جاتی معیار کی جانب گامزن ہیں۔ 91.4 فیصد افراد کا خیال ہے کہ چین کی مسلسل اس نمائش کا انعقاد اس عزم کی عکاسی ہے کہ چین عالمی تجارتی ڈھانچے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ 91.6 فیصد افراد کا خیال ہے کہ چین کی مسلسل اعلی معیار کی کھلی پالیسیاں سست روی کا شکار عالمی معیشت میں قیمتی استحکام اور یقین دہانی پیدا کر رہی ہیں۔

یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا۔ 24 گھنٹوں کے اندر، مجموعی طور پر 4,995 اوورسیز انٹرنیٹ صارفین نے سروے میں حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment