چین اور پرتگال نے مشاورت کے ذریعے مکاؤ کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کیا، چینی صدر


بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پرتگال کے وزیراعظم لوئس مونٹی نیگرو سے ملاقات کی۔ منگل کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ فریقین نے دوستانہ مشاورت کے ذریعے مکاؤ کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون سے اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، مختلف سماجی نظاموں اور ملکی حالات کے حامل ممالک نے باہمی احترام اور باہمی فائدے کی ایسی مثال قائم کی ہے جس میں دوطرفہ جیت شامل ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور پرتگال کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ چین پرتگال کے ساتھ مل کر اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کی درست سمت کا تعین کرنے کا خواہاں ہے ، تاکہ اتحاد اور تعاون کے ذریعے دونوں ممالک اور دنیا کی خوشحالی و ترقی میں زیادہ اہم کردار ادا کیا جا سکے۔ دونوں فریقوں کو ترقیاتی حکمت عملی کے روابط کو مزید گہرا کر کے جدید، سبز، سمندری، طبی سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینا چاہیے، تاکہ زیادہ اعلیٰ سطح کے باہمی فائدے کی حکمت عملی حاصل کی جا سکے۔ صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافت، تعلیم، سیاحت ، تکنیکی ریسرچ کے شعبوں میں تبادلوں کو بڑھایا جائے۔

اس موقع پر لوئس مونٹی نیگرو نے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں مکاؤ کی کامیاب ترقی نے ثابت کر دیا ہے کہ پرتگالی حکومت نے اُس وقت درست فیصلہ کیا تھا۔ پرتگال ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کر تا ہے، اور چین کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، کاروباری روابط کو فروغ دینے، دوطرفہ سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے، توانائی، مالیات، صحت، آبی وسائل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی توقع رکھتا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزیدفروغ دیا جا سکے۔

Comments (0)
Add Comment